اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

مسافروں کیلیے نئی ہیلتھ پالیسی کااعلان

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی:کرونا وائرس کے پیش نظر سول ایوی ایشن نے 18 سے 30 اپریل تک مسافروں کے لئے نئی ہیلتھ پالیسی کا اعلان کردیا۔

کورونا وائرس سے بچاوکے حوالے سے سی اے اے کا جاری کردہ ہیلتھ فارم اے آر وائی نیوز کو موصول ہو گیا ہے،ہیلتھ فارم میں درج تمام ایس او پیز پر عملدرآمد لازمی قرار دیا گیا ہے۔

فضائی سفرکرنے والے مسافروں کے لیے ہیلتھ فارم دینا لازمی ہو گا، فارم میں نزلہ، زکام، کھانسی اورگلے کی خراش سے متعلق معلومات درج کی جائیں گی۔

سی اے اے کے مطابق ائیرپورٹ آمد اورروانگی کے وقت درج تمام ایس اوپیزپرعملدرآمد لازمی ہوگا جبکہ متعلقہ صحت افسر کی ہدایت پر قرنطینہ ہونے کی شرط لازمی قرار دی گئی ہے۔

مسافرقرنطینہ کی مدت میں توسیع اور قرنطینہ کے دوران حکام کے مطابق ضرورت پر خوراک کی قیمت ادا کرنے کا پابند ہوگا۔

حکومت مسافروں کی ترجیحات کے مطابق رہائش دینے کی پابند ہوگی جب کہ مسافرغلط معلومات دینے پر سزا کا مرتکب ہوگا۔

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں