جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

پنجاب میں کرونا وائرس کے 182 کیس سامنے آگئے

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: صوبہ پنجاب میں کرونا وائرس کے مزید 182 کیس سامنے آگئے جس کے بعد صوبے میں مریضوں کی تعداد 3686 ہوگئی۔

محکمہ صحت پنجاب کے مطابق صوبے میں کرونا کے 182 کیس سامنے آنے کے بعد پنجاب میں کرونا وائرس کے کنفرم مریضوں کی تعداد 3686 ہوگئی۔

ترجمان محکمہ صحت پنجاب نے بتایا کہ صوبے میں کرونا وائرس سے اب تک کل41 اموات ہوئیں،پنجاب میں 702 افراد صحت یاب، 17 مریض کی حالت تشویش ناک ہے۔

وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کے مطابق پنجاب میں کرونا کے 54 ہزار ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

ملک میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 7993 ہو گئی، 159 مریض جاں بحق

واضح رہے کہ ملک میں نئے کرونا وائرس COVID 19 کے مریضوں کی تعداد 7993 ہو گئی ہے جبکہ 159 مریض جاں بحق ہو چکے ہیں۔

این سی او سی کے مطابق کرونا سے ملک بھر میں 159 مریض جاں بحق ہو چکے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں مزید 16 افراد جاں بحق ہوئے، سندھ میں 48، پنجاب میں 41، خیبر پختونخوا میں 60 مریض انتقال کر چکے ہیں، گلگت بلتستان میں 3، بلوچستان میں 5 مریض جاں بحق ہوئے، وفاقی دارالحکومت میں کرونا سے 2 مریضوں کا انتقال ہوا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں