اشتہار

پاکستان میں پلازمہ ٹیکنیک سے کورونا کے علاج سے متعلق بڑی خبر

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : نیشنل انسٹیٹیوٹ آف بلڈڈیزیزکے سربراہ ڈاکٹرطاہرشمسی کا کہنا ہے کہ صحت یاب مریض کا پلازمہ دیگر صوبوں کو بھی دینے کو تیار ہیں ، لاہور،پشاور اور سکھرمیں رواں ہفتے پلازمہ کی کلیکشن شروع ہوجائے گی۔

تفصیلات کے مطابق ماہر امراض خون ڈاکٹر طاہر شمسی نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں کورونا کے کیسز میں اضافہ ہورہاہے ،صحت یاب مریض کا پلازمہ دیگر صوبوں کو بھی دینے کو تیار ہیں، امید ہے اسی ہفتےلاہور،پشاور، سکھر سے بھی پلازمہ کی کلیکشن شروع ہوجائے گی۔

ڈاکٹر طاہر شمسی کا کہنا تھا کہ کوروناسےصحت یاب افرادکی جانب سےپلازمہ کےعطیات میں اضافہ ہورہاہے۔ اس وقت پورےپاکستان میں کوئی بھی ڈاکٹر اپنے کوروناکےمریض کو اس پروگرام میں رجسٹر کروانا چاہےہم پلازمہ فراہم کریں گے۔

- Advertisement -

انھوں نے کہا کہ صحت یاب مریض پلازمہ ڈونیٹ کرنے کیلئے ہم سے رابطہ کرسکتےہیں، دو یا 3ہفتے بعد صحت یاب مریض پلازمہ دینے کےقابل ہوجائیں گے ، پلازمہ دینے کیلئے رابطہ کرنیوالوں کو وقت اورتاریخ دی جائے گی، صحت یاب مریض کراچی،جامشورو آکر بھی پلازمہ دے سکتے ہیں۔

ماہر امراض خون نے بتایا کہ امریکی ادارےنےپیسیوامیونائزیشن کورجسٹرکرلیا، سندھ میں صحتیاب مریضوں کےپلازمہ میں کورونانہیں ملا، ایف ڈی اے کو پلازمہ تکنیک رجسٹریشن کیلئے بھیجی تھی ، پلازمہ سےعلاج کا کلینکل ٹرائل پروٹوکول رجسٹرکرلیا ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ پلازمہ تکنیک پروٹوکول سےعالمی ادارہ صحت کومطلع کردیا، عالمی،ملکی سطح پرمنظوری کےبعدکلینکل ٹرائل شروع ہوگا جبکہ صحتیاب افرادکےپلازمہ پرریسرچ مکمل کرلی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں