لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال دیپال پور اور گندم خریداری مرکز کا دورہ کیا اور سہولیات کا جائزہ لیا، انہوں نے کہا کہ آزمائش عارضی ہے، انشا اللہ سرخرو ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال دیپال پور کا دورہ کیا، وزیر اعلیٰ نے کرونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کے علاج معالجے کی سہولتوں کا جائزہ لیا اور مرد اور خواتین کے آئسولیشن وارڈز کا بھی معائنہ کیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب @UsmanAKBuzdar کی دیپالپور آمد: تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال دیپالپور کا دورہ کیا۔
▪︎ وزیراعلیٰ نے ہسپتال میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کے علاج معالجہ کی سہولتوں کا جائزہ لیا۔
▪︎ مردوں اور خواتین کے آئسولیشن وارڈز کا بھی معائنہ کیا اور ڈائلسیز سینٹر بھی دیکھا۔ pic.twitter.com/honoOGX9JX— Government of Punjab (@GOPunjabPK) April 20, 2020
اس موقع پر وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے ہر ممکن وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں، منتخب نمائندے، انتظامیہ اور پولیس فرائض جاری رکھے ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ذمہ داری بڑھ گئی ہے، فرائض کو عبادت سمجھ کر انجام دینا ہوگا، ڈاکٹرز، نرسز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی خدمات لائق تحسین ہیں۔ حفاظتی اقدامات عوام کے تحفظ کے لیے اٹھائے گئے ہیں۔ لوگ زندگی کو محفوظ بنانے کے لیے حکومتی اقدامات کی پابندی کریں۔
عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ آزمائش عارضی ہے، انشا اللہ سرخرو ہوں گے، آزمائش کی گھڑی میں عوام کو حالات کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑیں گے۔
وزیر اعلیٰ نے دیپال پور میں گندم خریداری مرکز کا بھی معائنہ کیا اور کاشت کاروں کے لیے مہیا کردہ سہولتوں کا جائزہ لیا۔
▪︎ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا دیپالپور میں گندم خریداری مرکز کا بھی معائنہ: گندم خریداری مرکز میں کاشتکاروں کے لئے مہیا کردہ سہولتوں کا جائزہ لیا۔
▪︎ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی زیرصدارت اوکاڑہ میں اعلیٰ سطح کا اجلاس: pic.twitter.com/hd8Z3SCkRN— Government of Punjab (@GOPunjabPK) April 20, 2020
سینٹر پر موجود کاشت کاروں نے وزیر اعلیٰ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی حکومت نے ہماری سہولت کے لیے بہترین انتظامات کیے ہیں، گندم خریداری مرکز پر ایسے شاندار انتظامات پہلے نہیں دیکھے، سینٹر پر کسان سہولت کے ساتھ اپنی گندم فروخت کر رہے ہیں۔
وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ کاشت کاروں کے مفادات کا تحفظ ہر صورت کیا جائے گا، خریداری گندم مہم میں گرداوری کی شرط ختم کر دی گئی ہے، ناپ تول میں کمی سمیت کسی قسم کی شکایت پیدا نہیں ہونی چاہیئے، جہاں سے بھی کوئی شکایت آئی سخت ایکشن لیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ خریداری مراکز پر سینی ٹائزر کی موجودگی کو یقینی بنایا جائے۔