جمعہ, مئی 16, 2025
اشتہار

حکومتی اجازت کے باوجود ایکسپورٹ انڈسڑی کی بندش ، عثمان ڈار کا وزیراعظم سے نوٹس لینے کا مطالبہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : معاون خصوصی عثمان ڈار نے وزیراعظم عمران خان کو خط میں حکومتی اجازت کےباوجود سیالکوٹ میں ایکسپورٹ انڈسٹری کی بندش کا معاملہ اٹھادیا اور فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ میں ایکسپورٹ انڈسڑی کی بندش کے معاملے پر معاون خصوصی عثمان ڈار نے وزیراعظم عمران خان کو خط لکھا ، جس میں حکومتی اجازت کےباوجود ایکسپورٹ انڈسٹری کی بندش کامعاملہ اٹھایا۔

عثمان ڈار نے خط میں وزیراعظم عمران خان سےفوری نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے سیالکوٹ میں ایکسپورٹ انڈسٹری کی بندش کے ذمےداروں کی نشاندہی بھی کی۔

عثمان ڈار کا کہنا ہے کہ ایکسپورٹ انڈسٹری کھولنےکافیصلہ حکومتی سطح پرکیاگیا، ڈھائی لاکھ مزدور صنعت کی بندش کے باعث بیروزگار ہوچکے تھے، سیالکوٹ کے ایکسپورٹرزاوربیروزگارمزدوروں نے حکومتی فیصلہ کا خیرمقدم کیا۔

خط میں کہا گیا کہ کمشنرگوجرانوالہ ایکسپورٹ انڈسٹری کھولےجانےمیں رکاوٹ ڈال رہےہیں، گوجرانوالہ ڈویژن میں کمپنیوں کو کھولنے کی اجازت دی جارہی ہے جبکہ کمشنرگوجرانوالہ سیالکوٹ کی ایکسپورٹ انڈسٹری سےامتیازی سلوک کررہےہیں۔

عثمان ڈار نے کہا کہ سیالکوٹ ڈھائی ارب ڈالرکی سالانہ برآمدات کررہاہے، فیصل آباد،لاہوراورملتان میں فیکٹریوں کوکھولنےکی اجازت دی گئی، سیالکوٹ میں تمام فیکٹریاں ابھی تک بندہیں۔

خط میں وزیراعظم سے مطالبہ کیا کہ معاملےکی سنگینی کےپیش نظرفوری نوٹس لےکرانکوائری کاحکم دیاجائے۔

اہم ترین

عبدالقادر
عبدالقادر
عبدالقادر پچھلے 8برس سے اے آر وائی نیوز میں بطور سینئر رپورٹر خدمات انجام دے رہے ہیں، آپ وزیراعظم عمران خان اور حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف سے جڑی خبروں اور سیاسی معاملات پر گہری نظر رکھتے ہیں۔

مزید خبریں