جمعرات, فروری 6, 2025
اشتہار

کراچی: لاک ڈاؤن ضابطے پر عمل نہ کرنے پر 2 صنعتی یونٹس سیل

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: کرونا وائرس ایس او پیز پر عمل نہ کرنے کے خلاف پہلا بڑا ایکشن لے لیا گیا، کراچی میں 2 صنعتی یونٹس کو سیل کر دیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ڈپٹی کمشنر کورنگی کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ نے کورنگی صنعتی ایریا میں کارروائی کرتے ہوئے دو صنعتی یونٹس کو تالا لگا دیا، ان یونٹس نے کرونا وائرس کی روک تھام سے متعلق سندھ حکومت کے ضابطے پر عمل نہیں کیا تھا۔

جن کمپنیوں کو کرونا ایس او پی پر عمل نہ کرنے پر سیل کیا گیا وہ دوا ساز ہیں، ضلعی انتظامیہ نے محکمہ داخلہ کی ایس او پی عمل کا جائزہ لینے کے لیے انسپیکشن کی تھی، معلوم ہوا کہ دونوں ادویہ ساز کمپنیوں نے ایس او پی کے تحت ملازمین کےلیے ٹرانسپورٹ کا انتظام نہیں کیا تھا۔

سندھ میں معیشت کو سنبھالا دینے کے لیے ایک اور اہم قدم

ایس او پی کے تحت صنعتی ورکرز کی گاڑی میں سماجی فاصلہ بھی اختیار کرنا تھا، ضابطے کی خلاف ورزی پر چائے بنانے والی ایک کمپنی بھی سربمہر کر دی گئی، یہ کمپنی بھی کورنگی صنعتی علاقے میں واقع ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز محکمہ داخلہ سندھ نے 52 برآمدی صنعتی کمپنیز کو کام کرنے کی اجازت دی تھی، تاہم تمام کمپنیوں پر کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے بنائے گئے ایس و پیز پر عمل لازمی قرار دیا گیا تھا۔

ان کمپنیوں پر ایس او پیز کے حوالے سے چیک اینڈ بیلنس رکھا جا رہا ہے، تمام کمپنیوں نے حکومت کو انڈر ٹیکنگ بھی جمع کرائی تھی، اس حلف نامے کی خلاف ورزی پر برآمدی صنعتوں کے خلا ف کارروائی کی جائے گی۔

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں