اسلام آباد : وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی کا کہنا ہے کہ پاکستان کی معیشت طویل لاک ڈاؤن برداشت نہیں کر سکتی ، طویل لاک ڈاؤن سے ملک میں غربت کی سطح میں اضافہ ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی نے پارلیمانی کمیٹی کےاجلاس سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا پارلیمانی کمیٹی بھرپور انداز میں اپنا کردار ادا کر رہی ہے، کمیٹی کو طویل دورانیہ پالیسیوں کیلئےتجاویز پیش کرنا چاہیے۔
وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن پرصوبوں کے تجربات سےآئندہ کی پالیسی مرتب کرناہوگی ، صحت اور معیشت کے درمیان توازن پیدا کرنا ہوگا ، پاکستان کی معیشت طویل لاک ڈاؤن برداشت نہیں کر سکتی ، طویل لاک ڈاؤن سے ملک میں غربت کی سطح میں اضافہ ہوگا۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اللہ کا شکرہے پاکستان میں کورونا وائرس سے اموات کی شرح کم ہے ، صعنت کار، تاجر برداروی لاک ڈاؤن سے تیزی سےمتاثر ہو رہے ہیں ، غریب طبقہ لاک ڈاؤن سے شدید متاثر ہو رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرز کو حفاظتی کٹس کے حوالے سے پالیسی کا ازسر نو جائزہ لیا جائے ، لاک ڈاؤن سے بچوں کی دماغی صحت، تعلیم کا نقصان ہو رہا ہے۔
رمضان کےحوالے سے وزیر خارجہ نے کہا کہ ماہ رمضان میں سماجی فاصلوں کا خصوصی خیال کرنا ہوگا، دینی فرائض کیساتھ صحت، بیماری کا پھیلاؤ روکنے کیلئے خود اقدامات کرنا ہوں گے، حکومت محدود وسائل میں اپنا کردار ادا کر رہی ہے۔