اشتہار

خصوصی پروازوں کے کرائے فوری کم کرنے کا حکم

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی:پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کی خصوصی پروازوں کے مسافروں کیلیے اچھی خبر ہے کہ پی آئی اے سربراہ نے کرائے میں فوری کمی کے احکامات جاری کردیے۔

لاک ڈاون کے دوران پی آئی اے کی خصوصی پروازوں میں اضافی کرائے کے معاملے پر سی ای او ائرمارشل ارشد ملک نے نوٹس لے لیا فوری کرائے کم کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

کرائے کم کرنے کا فیصلہ وزیر ہوابازی غلام سرور خان اور سی ای او پی آئی اے ارشد ملک نے اہم اجلاس کے دوران کیا۔

- Advertisement -

پی آئی اے سربراہ ائیر مارشل ارشد ملک نے شعبہ سیلز کو فوری فیصلے پر عملدرآمد کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپریشنل اخراجات کے علاوہ کوئی اضافی منافع مسافروں سے وصول نہ کیا جائے ۔

ائیرمارشل ارشد ملک نے اضافی منافع وصول کرنے والے ٹریول ایجنٹس کیخلاف جرمانے کرنے کا بھی حکم دے دیا ہے اور اضافی رقم بٹورنے والوں کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی ہے۔

واضح رہے کہ حکومت نے حال ہی میں بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کو واپس لانے کے لیے خصوصی پروازیں شیڈول کی ہیں جب کہ دیگر ممالک کی فضائی کمپنیوں کو پروازیں آپریٹ کرنے کی اجازت دی ہے۔

Comments

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں