جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

گلگت بلتستان میں کرونا وائرس کے 18 نئےکیسز رپورٹ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: گلگت بلتستان میں کرونا وائرس کے 18 نئے کیسز سامنے آگئے، جس کے بعد گلگت میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 281 ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت گلگت بلتستان کا کہنا ہے کہ گلگت میں کرونا وائرس کے 18 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جس کے بعد کرونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 281 ہوگئی۔

محکمہ صحت نے بتایا کہ کرونا وائرس کے ایکٹیو کیسز کی تعداد83 ہے،آج کرونا وائرس سےایک مریض صحت یاب ہوا،گلگت بلتستان میں مجموعی طور پرصحت یاب مریضوں کی تعداد 195 ہوگئی۔

پاکستان میں کرونا کے باعث اموات کی تعداد 176 ہو گئی

واضح رہے کہ پاکستان میں کرونا وائرس کی صورت حال تشویش ناک ہوتی جا رہی ہے، ملک میں وائرس کی وجہ سے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 17 اموات کے بعد مجموعی تعداد 176 ہو گئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 425 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، جس کے بعد ملک میں وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 8,418 ہو گئی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں