اشتہار

کروناوائرس: بھارتی نوجوان نے اپنی زبان کاٹ لی

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: بھارت میں احمق نوجوان نے عالمگیر وبا کو روکنے کے لیے عجیب وغریب منطق اپنائی اور کسی خاص رسم کے طور پر تیزدھار آلے سے اپنی زبان کاٹ لی۔

غیرملکی خبررساں ادار کی رپورٹ من گھڑت باتوں اور ٹوٹکے کی وجہ سے 24 سالہ بھارتی شہری اپنی زبان سے محروم ہوگیا۔ متاثرہ نوجوان نے خیال ظاہر کیا ہے کہ وہ اپنی زبان قربان کرکے کروناوائرس کو روکنا چاہتا تھا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وویک شرما نامی شخص بھارتی ریاست ادھیا پردیش میں ملازمت کرتا ہے۔ ساتھی ملازم کا کہنا ہے کہ وہ مارکیٹ جانے کے بہانے کام چھوڑ کر گیا اس کے بعد خبر ملی کہ اس نے اپنی زبان کاٹ لی ہے۔

- Advertisement -

اس احمقانہ اقدام پر وویک کی حالت غیر ہوگئی اور وہ زمین پر گرگیا۔ بعد ازاں اسے مقامی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اسے طبی امداد فراہم کی گئی۔ مذکورہ شخص کی اس حرکت پر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز متاثرہ شخص کی زبان جوڑنے کی کوشش کررہے ہیں۔ ڈی ایس پی نے بتایا کہ واقعے کی مکمل تفتیش کے بعد اصل حقائق سامنے آئیں گے، زبان کاٹنے کی کوئی اور وجہ بھی ہوسکتی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں