منگل, جنوری 7, 2025
اشتہار

ترکی نے سیاحوں سے متعلق نئی پالیسی وضع کر دی

اشتہار

حیرت انگیز

مانچسٹر:ترکی کی وزارت سیاحت نے کورونا وائرس کے پیش نظر بیرون ملک سے آنے والوں کے لیے نئی پالیسی وضع کر دی۔

نئی پالیسی کے تحت برطانوی شہری کورونا فری سرٹیفکیٹ کے بغیر ترکی کا سفر نہیں کر سکیں گے۔

ترک وزیر سیاحت کا کہنا ہے کہ ترکی میں معمولات زندگی کی بحالی مئی کےدوسرےہفتےمیں متوقع ہے تاہم یورپی ممالک کےشہری جولائی تک ترکی میں داخل نہیں ہوسکیں گے۔

- Advertisement -

وزیر سیاحت کے مطابق نئی پالیسی کا اطلاق تمام بین الاقوامی مسافرں پرہو گا، سخت اقدامات اُٹھانےکا مقصدعوام کےتحفظ کویقینی بنانا ہے۔

واضح رہے کہ ترکی اور برطانیہ کا فضائی آپریشن مارچ سے معطل ہے جس کی وجہ سے دونوں ممالک کے افراد دیار غیر میں پھنسے ہوئے ہیں جنہیں خصوصی پروازوں کے ذریعے وطن پہنچانے کے انتظامات کیے جارہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

زاہد نور
زاہد نور
زاہد نور اے آر وائے نیوز کے ساتھ مانچسٹر سے بطور نمائندہ خصوصی منسلک ہیں

مزید خبریں