اشتہار

بھارت میں کورونا مریضوں سے بھرے قرنطینہ سینٹر میں آتشزدگی

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: کورونا وائرس کے شکار افراد کے لیے مختص قرنطینہ ہوٹل میں آگ بھڑک اٹھی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق جنوبی ممبئی کے علاقے میں واقع 4 منزلہ ہوٹل میں اچانک آگ لگنے سے افراتفری پھیل گئی۔

اطلاع ملنے پر 2 فائرٹینڈرز نے فوری پہنچ کر آگ کو مزید پھیلنے سے روک لیا اور کچھ دیر بعد آگ پر قابو پا لیا۔

- Advertisement -

فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ آگ بجھانے کے بعد کولنگ کا عمل جاری ہے اور واقعے میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔

حکام کا کہنا ہے کہ ہوٹل کو قرنطینہ سینٹر میں تبدیل کیا گیا ہے جس میں 25 کورونا کے مریض اور 2 عملے کے ارکان تھے جنہیں دھواں دیکھتے ہی بحفاظت نکال لیا تھا۔

پولیس اور دیگر اداروں کے اہلکار ہوٹل پہنچ گئے اور صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں