اشتہار

یو اے ای، دعوت افطار میں کتنے افراد کو بلانے کی اجازت ہوگی؟

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی: کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے بنائی گئی سپریم کمیٹی نے کہا ہے کہ دعوت افطار میں فیملی اور رشتہ داروں کے زیادہ سے زیادہ 5 افراد کو بلانے کی اجازت ہوگی۔

گورنمنٹ آف دبئی کے آفیشل میڈیا آفس ٹوئٹر اکاؤنٹ پر سپریم کمیٹی نے رمضان المبارک کے حوالے سے قوانیں اور ضوابط کے حوالے سے لوگوں کو آگاہ کیا اور ان کے سوالوں کے جواب دیے۔

شیئر ہونے والی ویڈیو میں دعوت افطار پر مدعو کیے جانے والے افراد کی تعداد سے متعلق سوال کے جواب میں کہا گیا بہترین تو یہ ہے کہ اس سے اجتناب کیا جائے تاہم زیادہ سے زیاہ فیملی یا رشتہ داروں کے 5 افراد کو افطار پر بلانے کی اجازت ہوگی۔

- Advertisement -

امارات میں فیس ماسک ہر فرد کو پہننا لازم ہے تاہم دستانے آپشنل ہیں، کوئی سا بھی فیس ماسک استعمال کیا جا سکتا ہے چاہے وہ میڈیکل ہو یا کوئی اور لیکن بغیر ماسک والے شخص کو ایک ہزار درہم جرمانہ کیا جائے گا۔

سپریم کمیٹی نے کہا کہ آپ لوگ سپر مارکیٹس اور شاپنگ مالز جاسکتے ہیں جب کہ میٹرو صبح 7 سے رات 11 تک چلی گی، بسیں اور ٹیکسیاں معمول کے انداز میں رواں دواں رہیں گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں