تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

سندھ حکومت نے رمضان کے لیے ایس او پی حکم نامہ جاری کردیا

کراچی: سندھ حکومت کی جانب سے رمضان کے لیے ایس او پی حکم نامہ جاری کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے رمضان کے لیے ایس او پی حکم نامہ جاری کردیا جس کے مطابق سندھ میں نماز تراویح کی ادائیگی گھروں پر ہوگی۔

حکم نامے کے مطابق شام 5 بجے سے صبح 8 بجے تک شہریوں کے گھروں سے نکلنے پر پابندی ہوگی، ریسٹورنٹ کو تیار کھانے شام 5 سے رات 10 بجے تک ڈیلیوری کی اجازت ہوگی۔

حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ سموسے، پکوڑے، فروٹ چاٹ، جلیبی اسٹالز لگانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

سندھ حکومت کی جانب سے جاری کردہ حکم نامے کے مطابق کسی نے خلاف ورزی کی تو سرگرمی مکمل بند کردی جائے گی، ایس او پی اور احکامات کا اطلاق پورے ماہ صیام میں ہوگا۔

مزید پڑھیں: رمضان میں شام 5بجے کے بعد لاک ڈاؤن ہوگا، وزیراعلیٰ سندھ

واضح رہے کہ اس سے قبل وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ رمضان میں کاروبارپیرتاجمعرات صبح9 سے3بجےتک ہوگا اور صبح8سے5بجےتک دکانیں کھلی رہیں گی۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ احترام رمضان آرڈیننس جاری رہےگا، تیار کھانے کی ڈلیوری 5سے10بجےتک ہوگی جبکہ سحری میں کوئی ہوم ڈلیوری سروس نہیں ہوگی۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ رمضان میں شام5بجے کے بعد لاک ڈاؤن ہوگا، شام 5بجے کے بعد تمام راستوں کی ناکہ بندی کی جائے گی ، مسجد میں اجتماعی افطاراورتراویح کی اجازت نہیں ہوگی جبکہ ماہ رمضان میں ڈبل سواری پر مکمل پابندی ہوگی۔

Comments

- Advertisement -