کراچی : وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ آج سندھ میں 2599 ٹیسٹ میں سے287 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، مزید تین مریضوں کے انتقال کے بعد سندھ میں ہلاکتوں کی تعداد 78ہوگئی۔
یہ بات انہوں نے ماہ رمضان المبارک کی آمد پر قوم کے نام اپنے ویڈیو پیغام میں کہی، وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بتایا کہ صوبہ سندھ میں آج2599 ٹیسٹ میں سے287 نئے مریض سامنے آئے، آج کورونا کے3مریض انتقال کرگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 78 ہوگئی۔
سندھ کے مختلف اسپتالوں میں اس وقت کورونا کے3352مریض جبکہ 2146مریض گھروں میں زیرعلاج ہیں،767مریض آئسولیشن سینٹرز اور439اسپتالوں میں ہیں، آج کورونا کے30 مریض صحتیاب ہوکر اپنے گھروں کو واپس جاچکے ہیں، اب تک صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 802 ہوگئی ہے۔
ضلع وسطی میں32نئے کیسز، شرقی میں57کیسز رپورٹ ہوئے، ضلع جنوبی میں79ضلع غربی میں 18 کیسز آئے ہیں، ملیر میں8،کورنگی میں5نئے کیسز آئے ہیں، لاڑکانہ میں17نئے کیسز سامنے آئے ہیں، حیدر آباد میں13شکار پور میں11سکھر میں7نئے کیسز سامنے آئے۔
ماہ رمضان شروع ہوچکا ہے اور گرمی کی شدت میں بھی اضافہ ہوگیا ہے، عوام سے درخواست ہے کہ گھروں میں رہیں، اپنے جسم میں پانی کی کمی نہ ہونے دیں اور اپنا خیال رکھیں، آپ کی زندگی ہمیں بہت عزیز ہے، ڈاکٹرز، پولیس ،رینجرز اور ریونیو کے عملے کا شکر گزار ہوں۔