اشتہار

افطاری: لال شربت کو صحت بخش بنانے کے طریقے، ویڈیو دیکھیں

اشتہار

حیرت انگیز

رواں سال بھی رمضان المبارک  موسم گرما میں آیا ہے، اس گرمی میں اپنے آپ (خود) کو تروتازہ رکھنے کے لیے تقریباً ہر دوسرا شخص لال شربت استعمال کرتا ہے۔

ماہ صیام میں سورج کا پارہ چڑھنے کے باوجود مسلمان رمضان کی برکتوں اور رب کی رحمتوں کو سمیٹنے کے لیے روزہ رکھ رہے ہیں اور اُن کی کوشش ہے کہ خیروعافیت کے ساتھ پورے ماہ اس سلسلے کو جاری رکھیں۔

سارا دن گرمی سے تھکے ہارے روزے دار جب افطار پر بیٹھتے ہیں تو اُن کی خواہش یہی ہوتی ہے کہ جسم میں سارا دن ہونے والی پانی کی کمی کو پورا کریں جس کے لیے دسترخوان پر مختلف مشروبات سجائے جاتے ہیں۔

- Advertisement -

حکیم عبدالباسط نے بتایا لال شربت کو صحت کے لیے مزید مفید بنانے کا طریقہ ، جس پر عمل کر کے گیس اور ہاضمے کی بیماری سے نجات حاصل کیا جاتا ہے۔

اجزا

ادرک دو انچ کا ٹکڑا

پودینے کی چالیس پتیاں

سونف ایک چائے کا چمچہ

طریقہ

ایک گلاس پانی میں تمام اجزا کو شامل اسے اچھی سے چولہے پر ابال لیں پھر اس میں تمام اشیاء کو شامل کریں اور چھان کے کسی برتن میں علیحدہ کریں۔ اب اس میں حسب ذائقہ لال شربت شامل کریں اور پھر اسے ٹھنڈا کرنے کے لیے فریج میں رکھ دیں۔

بعد میں اسے نکالیں اور حسب ذائقہ استعمال کریں اس کے علاوہ افطار میں بنائے جانے والے شربت میں اگر اس پانی کو شامل کریں گے تو بھی وہ مشروب صحت کےلیے مفید ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں