پشاور: متحدہ مجلس عمل کے رکن قومی اسمبلی منیر خان اورکزئی کرونا وائرس سے متاثر ہوگئے جس کی ڈاکٹرز نے بھی تصدیق کردی۔
اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخواہ کے ضلع کرم سے منتخب ہونے والے ممبر قومی اسمبلی منیرخان اورکزئی میں کورونا کی تصدیق ہوئی جس کے بعد انہیں حیات آباد میڈیکل کمپلیکس منتقل کیا گیا۔
حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کے ڈائریکٹر ڈاکٹرز شہزاد نے تصدیق کی کہ منیرخان کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا، وہ اسپتال میں زیر علاج ہیں اور اُن کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ کے معاونِ برائے بلدیاتی حکومت کامران بنگش کے کرونا ٹیسٹ کی رپورٹ بھی پازیٹیو آئی ہے۔
It’s a sorrowful news about the corona test resulting positive for @kamrankbangash.May Allah give him the strength to beat the virus.We are all praying for him.
It cant be emphasized enough that it is absolutely necessary for every1 to observe social distancing.#KPfightsCorona— Mahmood Khan (@IMMahmoodKhan) April 25, 2020
خیبرپختونخواہ کے وزیر اعلیٰ محمود خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر کامران بنگش کے کرونا سے متاثر ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے اُن کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی اور لوگوں سے اپیل کی کہ وہ وائرس کو شکست دینے کے لیے گھروں تک محدود رہیں۔
مزید پڑھیں: تحریک انصاف کے رکن اسمبلی کرونا سے صحت یاب
قبل ازیں تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی عبدالسلام آفریدی اور سندھ کے وزیرتعلیم سعید غنی بھی کرونا سے متاثر ہوئے تھے، دونوں نے رپورٹ آنے کے بعد احتیاط کی اور وائرس کو شکست دی۔
دو روز قبل کراچی کے علاقے لیاری سے منتخب ہونے والے ایم ایم اے کے رکن سندھ اسمبلی عبدالرشید نے بھی تصدیق کی تھی کہ اُن کے کرونا ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔