اشتہار

پنجاب حکومت کا طالب علموں کے لیے زبردست اقدام، ایپ متعارف

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: حکومت پنجاب نے لاک ڈاؤن میں طلبا کی سہولت کے لیے ’تعلیم گھر‘ نامی ایپ متعارف کرادی۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے چیئرمین اظفر منظور نے بتایا کہ ایپ کی مدد سے طلبا گھر بیٹھے جدید تعلیم حاصل کرسکتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ تعلیم گھر ایپ کے ساتھ کیبل، ٹی وی چینلز، ویب سائٹ بھی لانچ کی جاچکی ہے، ابتدا میں اول تا آٹھویں جماعت کے طالب علموں کو ریاضی اور سائنس کے لیکچرز دیے جائیں گے۔

- Advertisement -

چیئرمین پنجاب بورڈ برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی نے بتایا کہ ایپ میں آٹھ اینی میٹڈ ٹیچرز ہیں جو پیر سے جمعرات تک طالب علموں کو ویڈیو کے ذریعے لیکچر دے رہے ہیں۔

اظفر منظور نے بتایا کہ ایپ کو آزمائش کے بعد ہی متعارف کرایا گیا، اس کا تجربہ بہت ہی اچھا رہا اور حوصلہ افزا نتائج سامنے آئے، سیکڑوں طالب علم ایپ کی مدد سے گھر بیٹھے جدید تعلیم حاصل کررہے ہیں۔

قبل ازیں پنجاب حکومت نے تیس مارچ کو صوبے بھر کے یونیورسٹی طالب علموں کے لیے آن لائن سسٹم متعارف کرایا جس کے تحت طالب علمون کو آن لائن کلاسز دی جارہی ہیں اور وہ گھر بیٹھے ہی اپنا نصاب پڑھ رہے ہیں۔

اس فیصلے کا بنیادی مقصد لاک ڈاؤن میں بچوں کی تعلیم کے سلسلے کو جاری رکھنا تھا کیونکہ کرونا کے خطرات کے پیش نظر صوبے بھر کے تمام تعلیمی ادارے تیس مئی تک بند کیے گئے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں