تازہ ترین

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

وزیراعظم کی اشیائے خورد و نوش کی برآمد پر پابندی عائد کرنے کی ہدایت

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے اشیائے خورد و نوش کی برآمد پر پابندی عائد کرنےکی ہدایت کر دی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ اجلاس میں اہم فیصلے کئے گئے جس کااعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم نے اشیائے خوردونوش کی برآمد پرپابندی عائدکرنےکی ہدایت کردی ہے، عام آدمی کےاستعمال کی کھانے پینےکی اشیاکی برآمد پر پابندی ہوگی اور دو ہفتے بعد فیصلے پرنظرثانی کی جائے گی۔

وفاقی کابینہ نے کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی کیسز کےفیصلوں کی توثیق کر دی ہے جب کہ مسابقتی کمیشن کی قائم مقام چیئرپرسن کی تعیناتی کی منظوری بھی دے دی، شائستہ بانوگیلانی مسابقتی کمیشن کی قائم مقام چیئرپرسن ہوں گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت چھوٹے کاروبار کیلئے 3ماہ تک بجلی کابل معاف کرے گی جبکہ کابینہ کو کورونا کی روک تھام کیلئے اقدامات پر مفصل بریفنگ دی گئی۔

کابینہ اجلاس میں کورونا سے متاثر صحافیوں،صحافتی اداروں کی مالی امداد کے پیکج کی منظوری اور لمیٹڈکمپنیوں میں ڈائریکٹرز کی اسامیوں پرنامزدگیوں کی منظوری بھی دی۔

کابینہ نے کورونا وائرس پر قائم قومی تعاون کمیٹی کےفیصلوں کی توثیق کر دی اور معاون خصوصی عاصم سلیم باجوہ اور وزیراطلاعات شبلی فراز کو پہلا ٹاسک سونپ دیا گیا، وزیراعظم نے کہا کہ عاصم سلیم،شبلی فراز پیکج کے تحت امداد تقسیم کا طریقہ کار طے کریں۔

Comments

- Advertisement -