اشتہار

کرونا کیسز کی تعداد میں‌ ہوشربا اضافہ، روس نے چین اور ایران کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

اشتہار

حیرت انگیز

ماسکو: روس میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں ہوشربا اضافہ ہوگیا اور گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 6 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے۔

روس کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کرونا کے 6 ہزار 411 کیسز سامنے آئے جس کے بعد متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 93 ہزار 500 سے تجاوز کر گئی۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 73 نئی اموات ہوئیں جس کے بعد کرونا سے مرنے والے افراد کی تعداد 867 تک پہنچ گئی ہے۔

- Advertisement -

امریکی جونز ہاپکنز یونیورسٹی کی جانب سے جاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق کرونا کیسز کے معاملے میں روس نے ایران اور چین کو بھی پیچھے چھوڑ دیا اور وہ عالمی فہرست میں نویں نمبر پر پہنچ گیا۔

واضح رہے کہ دنیا کے مختلف ممالک میں جہاں کرونا وائرس کے کیسز میں نمایاں کمی آرہی ہے وہیں روس میں مریضوں کی تعداد میں اچانک اضافہ دیکھا گیا ۔

روسی میڈیا رپورٹ کے مطابق کیسز میں ہوشربا اضافے کی وجہ بڑی تعداد میں ٹیسٹ ہونا ہے، حکومت نے ضلعی سطح پر شہریوں کا ڈیٹا جمع کر کے اُن کے ٹیسٹ جلد از جلد کرنے کی ہدایت کی ہے تاکہ صورت حال واضح ہوسکے۔

Comments

اہم ترین

عمیر دبیر
عمیر دبیر
محمد عمیر دبیر اے آر وائی نیوز میں بحیثیت سب ایڈیٹر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں

مزید خبریں