اتوار, جنوری 19, 2025
اشتہار

سعودی عرب میں بینکوں مالیاتی اداروں سے متعلق اہم اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی عرب میں بینکوں اور مالیات کے اداروں کو کھولنے کے احکامات جاری کر دیے گئے۔

سعودی عریبین مانیٹری اتھارٹی(ساما) نے بینکوں کو اپنی شاخین کھولنے اور ترسیلات زر کے اداروں کو کھولنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔

بینکوں اور مالیاتی اداروں کو کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے طے شدہ احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل پیرا ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

- Advertisement -

ساما کی جانب سے احکامات جاری ہونے کے بعد مملکت میں مختلف بینکوں کی شاخیں اور ترسیلات زر کے مراکز نے کام شروع کر دیا ہے۔

ان اداروں میں رمضان المبارک کے حوالے سے اعلان کر دہ اوقات کار میں ملازمین ڈیوٹی سرانجام دیں گے اور مقررہ اوقات میں امور نمٹانے کی اجازت ہوگی۔

بینکوں اور مالیاتی مراکز کے لیے صبح 10 سے سہہ پہر 3 بجے تک کے لیے اوقات کار طے کیے گئے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں