اشتہار

کرونا وائرس کی تشخیص، سعودی نوجوانوں نے بڑا کارنامہ انجام دے دیا

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی عرب میں نوجوانوں نے کرونا وائرس کی نشاندہی کرنے والا آلہ تیار کرلیا۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی نوجوانوں نے کرونا وائرس کی نشاندہی کرنے والا آلہ تیار کیا ہے جس سے ناصرف انسان کے جسم کا درجہ حرارت معلوم ہوجاتا ہے بلکہ خون کے ذریعے کرونا وائرس کی نشاندہی بھی ریکارڈ وقت میں کرلی جاتی ہے۔

کرونا وائرس کی نشاندہی کرنے والے آلے کا اندراج سعودی کاپی رائٹ اتھارٹی میں کرادیا گیا ہے، جلد ہی عالمی سطح پر اس کی رجسٹریشن سعودی عرب کے نام سے کرادی جائے گی۔

- Advertisement -

کرونا وائرس سے خبردار کرنے والے آلے کی ٹیم کے قائد انجینئر سیف بن غازی الحیسونی ہیں۔

الحیسونی کا کہنا ہے کہ اس آلے کی خوبی یہ ہے کہ اس کی بدولت کرونا کی نشاندہی پلک جھپکتے میں ہوجاتی ہے، اگر کسی کے بارے میں یہ شک و شبہ ہوجائے کہ فلاں کرونا وائرس میں مبتلا ہے یا نہیں اس حوالے سے تمام خدشات فوری بنیاد پر ختم ہوجاتے ہیں۔

واضح رہے کہ سعودی عرب میں آج کرونا وائرس کے 1266 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی جس کے بعد ملک میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 20077 ہوگئی جبکہ کرونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 152 ہوگئی۔

سعودی وزارت صحت کا کہنا تھا کہ کمزور قوت مدافعت والے افراد کرونا کا سب سے زیادہ شکار ہوسکتے ہیں، دل کے عارضوں میں مبتلا، خون، سانس، شوگر، کینسر اور سگریٹ نوش افراد کرونا وائرس کا شکار ہوسکتے ہیں۔ کرونا کے باعث جن مریضوں کی اموات ہوئی ہیں ان میں یہی امراض پائے جاتے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں