تازہ ترین

رسالپور اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ ، آرمی چیف مہمان خصوصی

رسالپور : آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیر آج...

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

لاک ڈاؤن میں باربی کیو پارٹی ، برطانوی نیوی کمانڈر نوکری سے ہاتھ دھو بیٹھا

مانچسٹر : برطانوی نیوی کمانڈر کو لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر نوکری سے برطرف کر دیا گیا، ترجمان کا کہنا ہے کہ محکمانہ انکوائری کے بعد اُن کے مستقبل کا فیصلہ ہو گا، جرم ثابت ہونے پر نوکری سے برخاست بھی کیا جا سکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق برطانوی نیوی کمانڈر کو لاک ڈاؤن میں بار بی کیو کرنا مہنگا پڑ گیا ، رائل نیوی جوہری سب مرین کے کمانڈر کو لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر برطرف کر دیا گیا۔

کمانڈر جان لوئس نے اپنے عملے کے لیے بار بی کیو کا اہتمام کیا ، جس کے بعد اُنہیں شپ کمانڈر کے عہدے سے ہٹاکر معاملہ کی انکوائری شروع کردی گئی ہے۔

محکمانہ انکوائری کے بعد اُن کے مستقبل کا فیصلہ ہو گا ، کمانڈر جان لوئس کو ڈیوٹی سے ہٹا کر گھر بھیج دیا گیا ہے۔

بحریہ کے ترجمان نے برطانوی میڈیا کو کمانڈر کی برطرفی کی تصدیق کر دی اور کہا جرم ثابت ہونے پر نوکری سے برخاست بھی کیا جا سکتا ہے، کمانڈر لوئس کو ویڈیو کلپ میں باربی کیو کرتے اور موبائل سے اونچی آواز میں میوزک سُنتے دیکھا گیا، اُنہوں نے ایک سال قبل ہی جوہری بیڑے کی کمان سنبھالی تھی۔

خیال رہے انتہائی مہلک ثابت ہونے والی کو وِڈ نائنٹین کی عالمگیر وبا نے 31 لاکھ 38 ہزار سے زائد انسانوں کو لپیٹ میں لے لیا ہے، وائرس میں مبتلا ہو کر اب تک 2 لاکھ 17 ہزار 985 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

برطانیہ بھی شدید متاثرہ ممالک میں سے ایک ہے، جہاں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 686 مریض مر چکے ہیں، اور وائرس اب تک 21,678 افراد کی جانیں لے چکا ہے، متاثرہ افراد کی تعداد بھی 1 لاکھ 61 ہزار سے بڑھ گئی ہے، برطانیہ نے تاحال صحت یاب ہونے والے مریضوں کا ڈیٹا جاری نہیں کیا ہے، تاہم بتایا جا رہا ہے کہ برطانیہ میں کرونا کے مریضوں کی صحت یابی کا گراف نہایت کم ہے۔

Comments

- Advertisement -
زاہد نور
زاہد نور
زاہد نور اے آر وائے نیوز کے ساتھ مانچسٹر سے بطور نمائندہ خصوصی منسلک ہیں