اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

سندھ میں 404 نئے کرونا کیسز رپورٹ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی:صوبہ سندھ میں آج کرونا وائرس کے مزید 4 مریض جاں بحق ہو گئے ہیں، جبکہ صوبے میں 404 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کرونا وائرس کی صورت حال پر اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ سندھ حکومت نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے کل 3729 ٹیسٹ کیے۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ میں آج کرونا کے 404 کیسز سامنے آنا تشویش ناک ہے،آج سب سے زیادہ 8 مریض انتقال کر گئے جس کے بعد کل مریضوں کی تعداد 5695 اور ہلاکتیں 100 ہوگئی ہیں۔

- Advertisement -

وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق صوبے میں کیسز کل ٹیسٹ کا 11 فیصد ہیں، اب تک 1169 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں جو 20.5 فیصد ہے۔انہوں نے بتایا کہ کراچی میں کرونا کے 332 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جن میں ضلع جنوبی میں 113، شرقی میں 100، وسطی میں 39، کورنگی میں 37، غربی میں 26 اور ملیر میں 17 کرونا کے نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ کے دیگر شہروں میں نئے کیسز کی تعداد 72 ہے جہاں سکھر میں 14،لاڑکانہ اور خیرپور میں 13،13 شہید بینظیرآباد اور شکار پور میں7،7 کیسز رپورٹ ہوئے۔

انہوں نے بتایا کہ کراچی میں بیرون ممالک سے 2 پروازیں 505 مسافر لے کر پہنچیں جن میں 69 مسافروں کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جبکہ 39 کا نتیجہ آنا باقی ہے۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ہم صوبے میں مزید 2 لیب قائم کر رہے ہیں جبکہ لاڑکانہ اور کراچی یونیورسٹی میں ٹیسٹ کی صلاحیت بڑھا رہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں