اشتہار

کورونا وائرس؛ یورپ کے لیے نئے اینٹی باڈی ٹیسٹ کی تصدیق

اشتہار

حیرت انگیز

مانچسٹر: عالمی ٹیسٹنگ اسپیشلسٹ برطانوی کمپنی “ایبٹ” نے یورپ کے لیے نئے اینٹی باڈی ٹیسٹ کی تصدیق کر دی۔

تفصیلات کے مطابق نئے اینٹی باڈی ٹیسٹ 99 فیصد کورونا کی درست معلومات فراہم کرے گا اور کسی بھی فرد کے ٹیسٹ سے یہ پتا لگایا جا سکتا ہے وہ کرونا سے متاثر ہوا ہے یا نہیں۔

برطانوی کمپنی ایبٹ کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ میں 99 فیصد درست معلومات فراہم کرنے کی صلاحیت ہے جب کہ کمپنی کے ٹیسٹ کو یورپین سرٹیفکیشن دے دی گئی ہے۔

- Advertisement -

اینٹی باڈیز ٹیسٹ کو یورپ کے لیے تصدیق شدہ قرار دیے جانے کے بعد کمپنی نے مئی کے آخر تک ملین کے حساب سے لیبارٹری ٹیسٹ یورپ بھجوانے کا اعلان کیا ہے۔

برطانوی لیبارٹریز جلد اس اینٹی باڈی ٹیسٹ کو استعمال کر سکیں گی جس سے کورونا ٹیسٹنگ کا عمل مزید تیز ہو جائے گا۔

Comments

اہم ترین

زاہد نور
زاہد نور
زاہد نور اے آر وائے نیوز کے ساتھ مانچسٹر سے بطور نمائندہ خصوصی منسلک ہیں

مزید خبریں