جمعرات, فروری 6, 2025
اشتہار

گوگل نے صارفین کے لیے اہم سروس بالکل مفت کردی

اشتہار

حیرت انگیز

نیویارک: انٹرنیٹ کی سب سے بڑی کمپنی گوگل نے اپنی مقبول ترین ایپ کو صارفین کے لیے بالکل مفت فراہم کرنے کا اعلان کردیا۔

گوگل کی جانب سے جاری ایک بلاگ میں کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ مئی سے گوگل میٹ ’ویڈیو کانفرنسنگ‘ ایپ کو مخصوص صارفین یکم مئی سے بالکل مفت استعمال کرسکیں گے جس کے لیے انہیں صرف جی میل کے اکاؤنٹ کی ضرورت ہوگی۔

اس سے قبل ایپ استعمال کرنے کے لیے صارف کو ماہانہ 6 ڈالر فیس ادا کرنا پڑتی تھی مگر کرونا لاک ڈاؤن کے بعد بڑھتی ہوئی ویڈیو کانفرنسنگ کو مدنظر رکھتے ہوئے گوگل نے سروس کو بالکل مفت کردیا۔

بلاگ میں بتایا گیا ہے کہ گوگل صارفین ویب سائٹ، اینڈرائیڈ یا آئی او ایس اسٹور سے ایپ ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔  میٹ ایپ کےذریعے 100 سے زائد صارفین بیک وقت ویڈیو کانفرنس پر بات کرسکیں گے۔

گوگل کا کہنا تھا کہ پہلے مرحلے میں صارفین کو میٹ ایپلیکیشن بالکل مفت فراہم کی جائے گی اور انہیں بذریعہ ای میل مطلع کیا جائے گا کہ وہ اپنا آئی ڈی بنا لیں۔

دوسری جانب گوگل نے یہ بھی اعلان کیا کہ فیس ادا کرنے والے صارفین کے لیے سروس تیس ستمبر تک بالکل مفت کردی گئی ہے، پریمیئم سروس استعمال کرنے والے صارفین بیک وقت 250 افراد کو ویڈیو کانفرنس کال میں شامل کرسکتے ہیں۔

گوگل کے مطابق مفت اکاؤنٹ استعمال کرنے والے صارفین 60 منٹ تک ایپ استعمال کرسکیں گے، اس سروس کا اطلاق 30 ستمبر کے بعد ہی کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ کرونا لاک ڈاؤن کے بعد مختلف کمپنیوں نے اپنے ملازمین کو گھروں سے کام کرنے کی ہدایات جاری کیں جس کے بعد زوم ایپ کی مانگ میں بہت زیادہ اضافہ دیکھا گیا ہے، علاوہ ازیں مختلف تعلیمی ادارے بھی اسی ایپ کے ذریعے طالب علموں کی آن لائن کلاسز کا انعقاد کررہے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں