جمعرات, فروری 6, 2025
اشتہار

جب تک لاک ڈاؤن ہے، ٹرانسپورٹ نہیں کھولی جائے گی، سندھ حکومت کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : وزیرٹرانسپورٹ اویس شاہ کا کہنا ہے کہ جب تک لاک ڈاؤن ہےٹرانسپورٹ نہیں کھولی جائے گی ، ٹرانسپورٹرز نے ہر حالات میں ہمارا ساتھ دیا ہے، انھیں اکیلانہیں چھوڑیں گے۔

تفصیلات کے مطابق کی صدارت میں ٹرانسپورٹرز کا اہم اجلاس ہوا، اجلاس میں گڈز ٹرانسپورٹرز، انٹرا سٹی بس ایسوسی ایشن اور پبلک ٹرانسپورٹ کے نمائندے شریک ہوئے۔

وزیرٹرانسپورٹ اویس شاہ نے کہا کہ پبلک ٹرانسپورٹ نے لاک ڈاون کےدوران ذمہ داری کا مظاہرہ کیا، گڈز ٹرانسپورٹ کو لاک ڈاون کےدوران بند نہیں کیاگیا، سندھ حکومت ٹرانسپور ٹرز کےساتھ ہے اور مدد کرے گی۔

گڈز ٹرانسپورٹرز نے ود ہولڈنگ ٹیکس میں رعایت کا مطالبہ کیا ، نثار جعفری نے کہا کہ گڈز ٹرانسپورٹرز کےبینک قرضے ری شیڈول کرانے کےلیے وفاقی حکومت سےبات کرے۔

اویس شاہ نے کہا کہ ٹرانسپورٹرز کےتمام مطالبات کو سندھ کابینہ میں پیش کریں گے، گڈز ٹرانسپورٹ کے آپریشن کو جاری رکھنا چاہتےہیں، گڈز ٹرانسپورٹ کو بھی ایس او پی کے تحت چلنا ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعلی سندھ نے کہا ہےکہ وہ بھی ٹرانسپورٹرز کےمسائل پر وفاقی حکومت سےبات کریں گے ، ٹرانسپورٹرز نےمشکل حالات میں ساتھ دیا، سندھ حکومت بھی ٹرانسپورٹرز کو ریلیف دے گی، پیپلزپارٹی روزگار دیتی ہے اور اس کےلیےکوشاں ہیں۔

اجلاس کے بعد وزیرٹرانسپورٹ اویس شاہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا لاک ڈاؤن کے بعد ٹرانسپورٹ ایس اوپیز پر بات چیت ہوئی ، ٹرانسپورٹ کیلئے کچھ ایس او پی تیار کئے ہیں، انٹر سٹی بس کے لئے بھی ایس او پی سےمتعلق تجویزکی ہے۔

اویس شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ گورنمنٹ نے ہمیشہ ہر طبقےکا خیال کیا ہے، ٹرانسپورٹرز کو بھی اکیلانہیں چھوڑیں گے ، یومیہ کمانےوالوں کے لئے اچھے پیکجز دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔

صو بائی وزیر نے مزید کہا کہ ٹرانسپورٹرز نے ہر حالات میں ہمارا ساتھ دیا ہے ، ٹرانسپورٹرزنے یقین دلایا لاک ڈاؤن کے بعد ہی ٹرانسپوٹ کھولیں گے، وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ کے سامنے ٹرانسپورٹرزکی تجاویز رکھوں گا۔

ان کا کہنا تھا کہ جب تک لاک ڈاؤن ہےٹرانسپورٹ نہیں کھولی جائےگی، سندھ میں اس وقت بھی اسمارٹ لاک ڈاؤن جاری ہے، لاک ڈاؤن جاری رہنے تک پبلک ٹرانسپورٹ نہیں چلےگی، فیکٹریز کیلئے بھی ایس او پیز بنائے تھے،ہر سیکٹر مرحلہ وار کھلے گا۔

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں