تازہ ترین

اسحاق ڈار ڈپٹی وزیراعظم مقرر

وزیرخارجہ اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیراعظم مقرر کر دیا...

جسٹس بابر ستار کے خلاف بے بنیاد سوشل میڈیا مہم پر ہائیکورٹ کا اعلامیہ جاری

اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس بابر ستار کی امریکی...

وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب، صدر اسلامی ترقیاتی بینک کی ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کے دوسرے...

وزیراعظم شہباز شریف آج ریاض میں مصروف دن گزاریں گے

وزیراعظم شہباز شریف جو کل سعودی عرب پہنچے ہیں...

کرونا وائرس، ریسٹورنٹ کی مالکن کا ملازمین کے لیے بڑا اقدام

نیویارک: کرونا وائرس کے باعث کئی طرح کے کاروبار نقصان میں جارہے ہیں اور مالکان کے لیے ملازمین کی تنخواہیں دینا مشکل ہورہا ہے ایسے میں امریکا میں ایک ریسٹورنٹ کی مالکن نے نئی مثال قائم کردی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست ورجینیا کے شہر سمائرا میں ریسٹورنٹ کی مالکن چیرٹی سیلیئرز نے جب یہ دیکھا کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے وہ ملازمین کی تنخواہ نہیں دے سکتیں تو انہوں نے اپنی لگژری اسپورٹس گاڑی فروخت کردی۔

خاتون کا کہنا تھا کہ دیگر چھوٹے کاروباروں کی طرح ان کے ریسٹورنٹ کو بھی کرونا وائرس کی وجہ سے شدید نقصان پہنچا اور ان کے پاس عمارت کا کرایہ اور ملازمین کو تنخواہ دینے کے لیے بھی پیسے نہ تھے جس پر انہوں نے اپنی اسپورٹس کار فروخت کردی۔

خاتون چیرٹی سیلیئرز کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس سے قبل میرے ریسٹورنٹ کی آمدنی ساڑھے 3 ہزار ڈالر تھی جو اب صرف 300 ڈالر رہ گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں گزشتہ تین دہائیوں سے یہ ریسٹورنٹ چلارہی ہوں اور کسی طور اسے بند نہیں کرنا چاہتی چنانچہ میں نے اپنی گاڑی فروخت کرکے اخراجات پورے کرنے کا فیصلہ کیا اب میں مزید چند ماہ اس ریسٹورنٹ کو کھلا رکھ سکتی ہوں۔

واضح رہے کہ امریکی ریاست ورجینیا میں کرونا وائرس کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 15 ہزار 846 ہوگئی اور وائرس سے 552 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

Comments

- Advertisement -