تازہ ترین

پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر روانہ، براہ راست دیکھیں

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج چین...

دیامر: مسافر بس کھائی میں گرنے سے 20 مسافر جاں بحق، متعدد زخمی

دیامر: یشوکل داس میں مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے...

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

کورونا ویکسین کی تیاری ، عالمی ادارہ صحت نے خبردار کردیا

واشنگٹن : عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی ویکسین کی تیاری تک خطرات رہیں گے، کورونا کا مختلف ممالک میں پھیلنے کا طریقہ کار مختلف ہے۔

تفصیلات کے مطابق عالمی ادارے صحت (ڈبلیوایچ او ) کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ہنگامی پروگرامز مائیک ریان نے بیان میں کہا ہے کہ کورونا سے متاثر کچھ ممالک معمول کی زندگی کی طرف آرہے ہیں اور کچھ ممالک اب بھی خطرات کی زد میں ہیں۔

مائیک ریان کا کہنا تھا کہ کورونا ویکسین کی تیاری تک خطرات رہیں گے، عالمی سطح پرحالات مشکل ہیں، کورونا کا مختلف ممالک میں پھیلنے کا طریقہ کار مختلف ہے۔

خیال رہے کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لئے مختلف ملکوں میں نافذ لاک ڈاؤن میں بتدریج نرمی کی جارہی ہے جس کےبعدمعمول کی سرگرمیاں بحال ہونا شروع ہوگئیں۔

کورونا وائرس سےسب سے پہلےمتاثرہونےوالے چین کے مختلف علاقوں میں لاک ڈاؤن ختم کردیا گیاہے جبکہ یورپ میں سب سےزیادہ متاثراٹلی میں بھی لاک ڈاؤن کے بعدمعمول کی زندگی بحال ہونےجارہی ہے۔

فرانس میں لاک ڈاؤن میں مرحلہ وارنرمی کا آغاز گیارہ مئی سے ہوگا جبکہ اسپین میں بھی لاک ڈاؤن میں جزوی نرمی چارمراحل میں ہوگی، اسی طرح جرمنی میں گزشتہ ماہ سے لاک ڈاؤن میں نرمی کی گئی ہے۔

برطانیہ کے وزیراعظم بورس جانسن کی جانب سے لاک ڈاؤن سے متعلق اہم اعلان رواں ہفتے متوقع ہے جبکہ امریکا کے مختلف علاقوں میں بھی لاک ڈاؤن نرم کرنے کے لئے مظاہرے کئے جارہے ہیں۔

واضح رہے دنیا بھر میں کوروناوائرس سےاموات کی تعداد 2 لاکھ 48 ہزارسےتجاوزکر گئی اور 35 لاکھ سے زائد متاثرین ہیں ،امریکا میں 68 ہزار،اٹلی میں 28 ہزار، اسپین میں 25 ہزار، فرانس میں 24 ہزارسےزائدافراد جان سے گئے۔

Comments

- Advertisement -