اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

سندھ میں417 نئے کرونا کیسز رپورٹ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی:صوبہ سندھ میں آج کرونا وائرس کے مزید 7 مریض جاں بحق ہو گئے ہیں، جبکہ صوبے میں417 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کرونا وائرس کی صورت حال پر اپنے پیغام میں کہا کہ سندھ حکومت نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے کل 2571 ٹیسٹ کیے۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ میں آج کرونا کے 417 کیسز سامنے آئے ہیں،آج 7 مریض انتقال کر گئے جس کے بعد کل مریضوں کی تعداد 7882 اور ہلاکتیں 137 ہوگئی ہیں۔

- Advertisement -

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ مجموعی طور پر صحت یاب مریضوں کی تعداد 1222ہے، اس وقت تک 6116 کرونا کے مریض زیر علاج ہیں،79مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے،16 وینٹی لیٹر پر ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ کرونا کے 4994 مریض گھروں میں آئسولیٹ ہیں، 615 مریض آئسولیشن مراکز اور507 اسپتالوں میں زیر علاج ہیں، 417 نئےکیسز میں 357 کا تعلق کراچی سے ہے۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ملیر میں 123،ضلع جنوبی میں 91 اور ضلع وسطی میں 51،شرقی میں 44، غربی میں 30 اور کورنگی میں 18 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق سکھر میں 20، گھوٹکی میں 8، حیدرآباد میں 4، جیکب آباد میں 3،سانگھڑ اور سجاول میں ایک ایک کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں