جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا بحرین کے ہم منصب سے فون پر رابطہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بحرین کے ہم منصب شیخ عبداللطیف سے فون پر رابطہ کیا ہے، دونوں شخصیات کے درمیان کورونا صورتحال اور نمٹنے کے لیے مشترکہ حکمت عملی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر خارجہ نے اپنے بحرینی ہم منصب کو ماہ رمضان شریف کی مبارک باد دی، شاہ محمود قریشی نے دوران گفتگو بحرین سے پاکستانیوں کی بخیریت وطن واپسی میں تعاون پر شکریہ ادا کیا۔

بحرین کے وزیر خارجہ شیخ عبداللطیف نے بحرین کی ترقی میں پاکستانی کمیونٹی کی خدمات کی تعریف کی، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے شیخ عبداللطیف کو وزیراعظم کے گلوبل ڈیٹ ریلیف سے آگاہ کیا۔

شیخ عبداللطیف نے گلوبل ڈیٹ ریلیف مطالبے پر ہرممکن تعاون کایقین دلایا، شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی کرفیو نے زندگی اجیرن کردی ہے۔

وزیر خارجہ نے بحرینی وزیر خارجہ کو بھارت کی سیزفائر کی خلاف ورزیوں سے آگاہ کیا، اس موقع پر دونوں وزرائے خارجہ کا کووڈ 19 سمیت دیگر امور پر مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں