تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

اختیارات کا غلط استعمال، برطانوی وزیراعظم کے اہم وزیر مستعفی

لندن:‌برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کے قریبی ساتھی کونر برنز نے بطور وزیر تجارت عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق اختیارات کاغلط استعمال اور مالیاتی اداروں کو دھمکیاں دینا وزیر تجارت کو مہنگا پڑ گیا۔

اثرورسوخ استعمال کر کے وزیر تجارت نے والدکےمالی تنازع کیس میں مداخلت کی اور اختیارات کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے مالیاتی اداروں کودھمکیاں دیں۔

اسٹینڈرڈ کمیٹی نےالزامات کاجائزہ لےکرفیصلہ وزیر تجارت کےخلاف دیا جس پر کونر برنز نے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا۔

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کو قریبی ساتھی کے ساتھ چھوڑنے پر شدید دھچکا لگا ہے ،مستعفی وزیرکی جگہ نئی تعیناتی کا اعلان جلد کیا جائے گا۔

47 سالہ برنز کو گزشتہ سال جولائی میں اس وقت وزیر تجارت بنایا گیا جب بورس جانس کنزرویٹو کے سربراہ بنے اور وہ اس وقت ان کی ٹیم کے اہم رکن تھے۔

Comments

- Advertisement -