اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

مالی مشکلات کے شکار فن کاروں کے لیے خوش خبری

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پنجاب حکومت نے مالی مشکلات کے شکار فن کاروں کی مالی معاونت کا فیصلہ کیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے مستحق فن کاروں کے لیے مالی امداد کے پیکج کی منظوری دے دی ہے۔

صوبائی محکمہ اطلاعات و ثقافت نے مستحق فن کاروں کے لیے مالی امداد کا پیکج تیار کر لیا، جس کے تحت مستحق فن کاروں کو 15 سے 20 ہزار روپے تک مالی امداد دی جائے گی۔

- Advertisement -

وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت 3 ہزار فن کاروں کی مالی معاونت کرے گی، لاک ڈاؤن کے باعث فن کاروں کو بھی مالی مشکلات کا سامنا ہے، تحریک انصاف کی حکومت کو ان کی مشکلات کا پورا احساس ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کا ہوٹلوں میں مقیم قرنطینہ مسافروں کو غیر معیاری کھانوں کا نوٹس

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ مستحق فن کاروں کی انتہائی شفاف طریقے سے معاونت کی جائے گی، مالی مشکلات میں گھرے فن کاروں کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا، درجہ بندی کر کے انھیں جلد سے جلد امدادی رقم فراہم کی جائے گی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کا مؤقف تھا کہ پیکج کے تحت یہ مالی امداد کوئی احسان نہیں بلکہ فن کاروں کا حق ہے جو ان کو فراہم کیا جا رہا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں