کراچی : سندھ حکومت نے ملازمین کی آسانی کےلیے جون کی تنخواہ قبل از وقت دینے کا فیصلہ کرلیا، محکمہ داخلہ سندھ نے 18 مئی تک تنخواہوں کی ادائیگی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
تفصیلات کے مطابق دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی کرونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کےلیے گزشتہ کئی روز سے لاک ڈاؤن جاری ہے جس کے باعث غریب طبقہ شدید متاثر ہورہا ہے، تاہم صوبائی حکومت نے ملازمین کی آسانی کےلیے تنخواہیں قبل از وقت ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
محکمہ خزانہ سندھ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پیشن کی ادائیگی بھی قبل از وقت کی جائے گی جبکہ سندھ کے تمام ملازمین کو مئی کی تنخواہ 18 مئی تک ادا کی جائے گی۔
.
محکمہ خزانہ سندھ کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کے پنشنرز کو بھی ادائیگی 18 مئی تک کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ملازمین کو مکمل تنخواہ بمعہ الاؤنس ایڈوانس میں ادا کی جائے گی۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ فیصلے کا اطلاق تمام ورک چارج ملازمین پر بھی ہوگا، محکمہ خزانہ کی جانب سے عید الفطر کے سبب تنخواہوں کی ایڈوانس ادائیگی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔