جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

خطرناک مگر مچھ نے خاتون کو چبا ڈالا

اشتہار

حیرت انگیز

  کیرولائنا : امریکی ریاست کیرولائنا کے کیواہ جزیرے میں خونخوار مگر مچھ کو چھونے کی کوشش کرنے والی خاتون موت کے منہ میں چلی گئی، مگر مچھ نے خاتون پر حملہ کر کے اسے ہلاک کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق جنوبی کیرولائنا کے کیواہ جزیرے میں گزشتہ روز ایک خاتون کو مگر مچھ نے اس وقت حملہ کر کے جان سے مار ڈالا جب وہ اسے چھونے کی کوشش کررہی تھی۔

واقعے کے ایک عینی شاہد نے تفتیش کاروں کو بتایا کہ58سالہ سنتھیا کورٹ اپنے ایک کام کے سلسلے میں یہاں آئی تھی، سنتھیا کورٹ صحیح طرح کام نہیں کرپا رہی تھی وہ معمول سے زیادہ بات کرنے والی خاتون تھیں۔

عینی شاہد کا کہنا تھا کہ وہ اس کی رہائش گاہ آیا تھا لیکن اس نے صرف اتنا دیکھا کہ، سنتھیا کورٹ نے مگر مچھ کو دیکھا اور قریب سے دیکھنے کے لئے نیچے تالاب میں چلی گئی۔

اس موقع پر مگر مچھ نے اسے اچانک ٹانگ سے پکڑ لیا اور اسے پانی میں گھسیٹا، ہم لوگوں نے بیلچہ پھینک کر اسے روکنے کی کوشش کرنے کے علاوہ کورٹ کو ایک رسی پھینک کر اس کو کنارے کی طرف کھینچنے کی کوشش کی لیکن بد قسمتی سے کوشش ناکام ہوئی۔

بعد ازاں جب ریسکیو اہلکاروں نے سینتھیا کورٹ کے جسم کو پانی سے نکالا تو دیکھا کہ اس کی ٹانگ کو مگر مچھ نے بری طرح کاٹ کر زخمی کردیا تھا، چارلسٹن کاؤنٹی کورونر نے سنتھیا کی موت کی وجہ ڈوبنے سے ظاہر کی ہے۔

ریسکیو ادارے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اس علاقے کی خصوصی طور پر نگرانی کی جارہی ہے تاکہ ایسے مزید  واقعات کی روک تھام کی جا سکے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں