تازہ ترین

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

’جس دن بانی پی ٹی آئی نے کہہ دیا ہم حکومت گرادیں گے‘

اسلام آباد: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور...

5 لاکھ سے زائد سمز بند کرنے کا آرڈر جاری

ایف بی آر کی جانب سے 5 لاکھ 6...

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1 ارب ڈالر موصول

کراچی: اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1...

سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے سر پر لٹکی نیب کی تلوار ہٹ گئی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے سر پر لٹکی...

کوویڈ 19 وائرس سے بچنے کیلئے شہری نے بینک نوٹ جلادئیے

واشنگٹن : امریکی شہری نے کرونا وائرس سے بچنے کےلیے بینک نوٹوں کو مائیکرو ویو اوون میں ڈال کر جلادیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکا میں پیش آیا جہاں کوویڈ 19 وائرس کے خوف میں مبتلا ایک شہری نے نوٹوں کو نذر آتش کردیا۔

احمق شہری کو یہ شبہ گزرا کہ اس کے نوٹوں میں نیا اور مہلک ترین کرونا وائرس داخل ہوچکا ہے جس کے خاتمے کےلیے اس احمقانہ فیصلہ کرتے ہوئے نوٹوں کو مائیکرو ویو اوون میں ڈال کر جلا دیا۔

اس دلچسپ واقعے کی اطلاع ایک بینک افسر نے سوشل میڈیا پر تصاویر شیئر کرتے ہوئے دی، بینک افسر نے بتایا کہ اس کے پاس ایک شخص آیا جو بینک سے جلے ہوئے نوٹ تبدیل کرانا چاہتا تھا۔

بینکر نے کہا کہ میں نوٹوں کے جلنے کی وجہ دریافت کی تو سن کر حیران رہ گیا اور پھر اس شہری کو بتایا کہ یہ نوٹ تبدیل نہیں کیے جاسکتے کیونکہ یہ مکمل طور پر جل کر خاکستر ہوچکے ہیں۔

خیال رہے کہ امریکی انتظامیہ نے تمام بینک انتظامیہ کو اس بات کا پابند کیا ہوا ہے کہ وہ نوٹوں کو بھی سینیٹائز کریں۔

Comments

- Advertisement -