منگل, جنوری 7, 2025
اشتہار

میٹرک اور انٹر کے سالانہ امتحانات ہوں گے یا نہیں؟ فیصلہ ہوگیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ نویں سے بارہویں جماعت تک امتحانات نہیں ہوں گے، پچھلے نتائج کی بنیاد پر پرموٹ کیاجائےگا۔

تفصیلات کے مطابق اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس کے بعد وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہا اسکول اورتعلیمی ادارے15 جولائی تک بند رہیں گے، تمام بورڈزکےامتحانات منسوخ کردیےہیں،پروموشن ہوگی۔

شفقت محمود کا کہنا تھا کہ پروموشن گزشتہ سال کےنتائج کی بنیادپردی جائےگی جبکہ جامعات میں داخلےگیارہویں جماعت کےنتائج کی بنیادپردیےجائیں گے۔

- Advertisement -

اس سے قبل وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تعلیمی ادارے 15 جولائی تک بند رہیں گے جبکہ ٹرینیں اورپروازیں بھی بندرہیں گی اور اندرون ملک ہوائی سفر اور ریلوے سے متعلق فیصلہ بعد میں ہوگا۔

یاد رہے چندروز قبل سندھ کے تعلیمی بورڈز کے سربراہان کا اجلاس بغیر کسی نتیجے کے ختم ہو گیا تھا ،بورڈ کے سربراہان نے وزیر تعلیم سے محکمہ تعلیم کی اسٹیرنگ کمیٹی کا اجلاس جلد بلانے کا مطالبہ کیا تھا ۔

اجلاس میں بورڈ سربراہان نے تجویز دی تھی کہ کورونا وائرس کی صورتحال مزید بگڑنے پر 15 جون سے نویں اور دسویں کے امتحانات کرانا ممکن نہیں ہے اگر کورونا وائرس کی صورتحال مزید خراب نہیں ہوتی تو ہی امتحان ممکن ہے۔

یہ بھی طے ہوا کہ 15 مئی کو سندھ کے تعلیمی بورڈ کے سربراہان کا اجلاس دوبارہ ہو گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں