اشتہار

کلہوڑا خاندان اور بہاولپور کے عباسی حکم راں

اشتہار

حیرت انگیز

ریاست بہاولپور پنجاب کے جنوب مغرب اور سندھ کے شمال مشرق میں واقع ہے جس کے حکم راں عباسی کہلائے اور اسی طرح سندھ میں‌ کلہوڑا خاندان بھی حکم راں رہا ہے اور یہ بھی عباسی ہیں۔

ریاست بہاولپور میں داؤد پوتروں کا خاندان بلحاظ وقت و حکومت سب پر فوقیت رکھتا ہے۔ حکم راں بھی اسی قبیلے میں سے ہوتے رہے ہیں۔ یہ اپنے آپ کو حضرت محمدﷺ کے چچا حضرت عباس کی اولاد بتاتے ہیں۔ اسی طرح تاریخ بتاتی ہے کہ کلہوڑا بھی عباسی خاندان سے ہیں۔ سندھ میں اس خاندان کے حکم رانوں‌ کو کلہوڑا نواب کہہ کر شاہانِ وقت نے نوازا اور ہمیشہ ان کا احترام کیا۔

اس دور کے ان عباسی حکم رانوں سے متعلق مشہور ہے کہ بغداد کے آخری عباسی خلیفہ کی وفات کے بعد حضرت عباس کی اولاد نے سرزمین عراق سے ہجرت کی اور خراسان اور مکران کے راستے سے روہڑی بھکر سندھ میں آگئی۔

- Advertisement -

قدیم تحاریر سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ لوگ روہڑی بھکر میں آ کر آباد ہوئے اور نہایت مرفہ الحال زندگی بسر کرتے تھے۔ انھوں نے اپنے قطعات اراضی کو آب پاش اور زرخیز بنانے کے لیے دریائے سندھ سے نہریں نکال لی تھیں۔

اسی عباسی نسل کے ایک خاندان کی دو شخصیات نے اس خطے میں‌ کلہوڑا اور بہاولپور میں امارت قائم کی۔ کہتے ہیں کہ سندھ سے اسی عباسی خاندان نے ہجرت کر کے ریاست بہاولپور کی بنیاد رکھی جب کہ سندھ میں‌ کلہوڑا خاندان کا راج رہا۔

اس حوالے سے تاریخ میں ہے کہ داؤد خاں کی اولاد عباسی داد پوترے کہلائی اور انھوں نے ریاست بہاولپور کی بنیاد ڈالی اور مہدی خاں کا بیٹا سندھ میں حکم راں اور کلہوڑا خاندان کا بانی ہوا۔ یہی عباسی سندھ اور پنجاب میں‌ آباد ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں