منگل, جولائی 1, 2025
اشتہار

دبئی میں کورونا سے متاثرہ خاتون کے ہاں صحت مند بچے کی پیدائش

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی میں کورونا وائرس سے متاثرہ خاتون کے ہاں صحت مند بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔

اماراتی میڈیا کے مطابق 25 سالہ کورونا سے متاثرہ خاتون نے بچے کو جنم دیا، زجہ اور بچہ کی حالت ٹھیک ہے ۔

خاتون جب 37 ہفتے کی حاملہ تھی تو اس میں کورونا کی تشخیص ہوئی تھی اور ڈاکٹرز نے ممکنہ بچے کی پیدائش کے لیے 19 مئی کی تاریخ دی تھی۔

چند روز قبل خاتون کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس نے بچے کو جنم دیا، قبل ازوقت پیدائش کے باوجود خاتون اور بچے کی حالت ٹھیک قرار دی گئی ہے۔

اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ زچگی کا عمل 10 سے 15 منٹ میں مکمل ہوا اور 3 کلو سے زائد وزنی بچے کی پیدائش ہوئی، یہ سارا عمل انتہائی جلدی میں مکمل ہو گیا اور ایسا بھی کم مشاہدے میں آیا ہے۔

خوش نصیب باپ کا کہنا ہے کہ جب اہلیہ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تو وہ بچے اور اہلیہ کی صحت کو لے کر بے حد پریشان تھے لیکن ڈاکٹرز، نرسز اور اسپتال انتظامیہ کی بہترین سروسز سے صحت مند بچے کی پیدائش ہوئی جس سے وہ بہت خوش ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں