منگل, جولائی 1, 2025
اشتہار

کرونا سے صحت یاب ہونے کے بعد امریکی گلوکارہ کا انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

نیویارک: امریکی گلوکارہ میڈونا نے انکشاف کیا ہے کہ وہ کرونا وائرس کا شکار ہوگئی تھیں مگر اب وہ بلکل صحت مند ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی ایک پوسٹ میں میڈونا نے بتایا کہ ’میں مارچ کے وسط میں کرونا وائرس کا شکار ہوگئی تھی، اب اس بات کو 7 ہفتے گزر چکے اور اب ٹیسٹ بھی نیگیٹیو آیا ہے‘۔

میڈونا نے اپنے مداحوں کو تاکید کی کہ وہ کرونا کے معاملے میں کسی خوش فہمی کا شکار نہ رہیں اور نہ ہی کسی قسم کی افواہ پر کان دھریں، یہ بہت سنجیدہ معاملہ ہے لہذا اس کی حساسیت کو سمجھنے کی ضرورت ہے‘۔

انہوں نے بتایا کہ ’میں اب مکمل صحت یاب ہوچکی ہوں، اگر آپ کا اینٹی باڈیز کا ٹیسٹ مثبت آئے تو اس کا مطلب ہے کہ آپ کرونا سے متاثر ہوچکے ہیں، میں 7 ہفتے قبل پیرس کا دورہ کر کے دیگر فنکاروں کے ساتھ واپس پہنچی تو ہم سب کی طبیعت ناساز تھی‘۔

’ہم سب کو نزلہ اور کھانسی تھا، ہم یہ سمجھ رہے تھے کہ شاید یہ موسمی ہے مگر اللہ کا شکر ہے کہ اب میں اور دیگر تمام لوگ صحت یاد ہوچکے ہیں‘ْ

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں