منگل, جولائی 1, 2025
اشتہار

‘خواہش ہےعید سےقبل غریب کی سواری ٹرین بحال ہو’

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ خواہش کے عید سے قبل غریب کی سواری ٹرین سروس بحال کی جائے۔

ٹرین آپریشن سے متعلق ویڈیو بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ پوری کوشش تھی کہ 10 مئی سے ٹرین سروس بحال کر دیں لیکن ٹرین آپریشن بحالی کیلئے تمام صوبوں کی حمایت حاصل نہیں کر سکے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے جمہوری پرائم منسٹر ہوتے ہوئے صوبوں کے فیصلوں کو تسلیم کیا تاہم وزیراعظم ٹرین آپریشن کی بحالی پر غور کیلئے 3دن مشاورت کریں گے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ خواہش کے عید سے قبل غریب کی سواری ٹرین سروس بحال کی جائے اور احتیاطی تدابیر کےتحت تمام ایس او پیز پر عمل کریں گے۔

شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ عوام، علما اور تاجروں نے جس طرح لاک ڈاؤن میں حکومت کا ساتھ دیا ہے وہ قابل تحسین ہے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے 9 مئی مرحلہ وار لاک ڈاؤن میں نرمی کا اعلان کیا ہے لیکن ریلوے، انٹرا سٹی بسز، پبلک ٹرانسپورٹ، علاقائی فضائی آپریشن اور اسکولز کو بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں