تازہ ترین

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہائی وے پر گاڑی سے اترنا ڈرائیور کو مہنگا پڑ گیا، ویڈیو وائرل

بیجنگ: چین میں ہائی وے پر گاڑی سے اترنا ڈرائیور کو مہنگا پڑ گیا، حادثے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق چین کے صوبے زی جیانگ میں ہائی وے پر ڈرائیور خوفناک حادثے سے بال بال بچ گیا، حادثے کے نتیجے میں متعدد گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہائی وے پر ٹریفک رواں دواں ہے ایسے میں ایک شخص گاڑی سے اتر کر ٹائر چیک کرنے کی کوشش کرتا ہے تو پیچھے سے آنے والی گاڑیاں آپس میں ٹکرا جاتی ہیں۔

مذکورہ شخص اپنی جان بچانے کے لیے دوسری لین میں آتا ہے تو حادثے سے بال بال بچ جاتا ہے۔

پولیس کے مطابق پیچھے سے آنے والی دوسری کار اس حادثے کی ذمہ دار تھی کیونکہ وہ پہلی کار کے قریب ہی تھی اور حفاظتی فاصلہ برقرار نہیں رکھا ہوا تھا۔

زی جیانگ پولیس کا کہنا ہے کہ سفید کار اصل میں اس کی خرابی کی وجہ سے رکی تھی اور ڈرائیور گاڑی کو چیک کرنے کے لیے اس سے باہر نکلا تھا۔

رپورٹ کے مطابق حادثہ 5 مئی کے روز پیش آیا تھا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔

Comments

- Advertisement -