منگل, جولائی 1, 2025
اشتہار

چوہدری برادران کے خلاف کسی نئی انکوائری کا حکم نہیں دیا، نیب

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: قومی احتساب بیورو (نیب) نے واضح کیا ہے کہ چوہدری برادران کے خلاف کسی نئی انکوائری کا حکم نہیں دیا اور اس حوالےسےکیاجانےوالا پروپیگنڈابے بنیاد اور من گھڑت ہے۔

نیب کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق چوہدری برادران کےمبینہ مقدمات کےباعث نیب مخالف پروپیگنڈاجاری ہے اور یہ امرانتہائی حیران کن اور باعث تشویش ہے۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین نیب نےان مقدمات پرتاحال کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا، چوہدری برادران کےمقدمات سےمتعلق نہ ہی کوئی حکم جاری کیاگیا ہے،معمول کی انکوائری پرانےمقدمات میں قانون کےمطابق جاری ہے، پرانے مقدمات کوغیرمعینہ مدت تک الماریوں کی زینت نہیں بنایا جاسکتا۔

اعلامیہ کے مطابق نیب انسداد بدعنوانی کا ایک قومی ادارہ ہے، نیب کاتعلق نہ کسی جماعت اور نہ ہی کسی فردسےہے، نیب کےافسران کاتعلق صرف وصرف ریاست پاکستان سےہے اور نیب کےقانون کےمطابق ہرشخص کی عزت نفس کاخیال رکھتاہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں