اشتہار

بھارت: کرونا کے مریضوں کو مردوں کے ساتھ رکھے جانے کی ویڈیو سامنے آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: بھارت میں کرونا مریضوں کو مردوں کے ساتھ لیٹا دیا گیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست ممبئی کے سیون ضلع میں‌ واقع ’لوکمانیا تلک‘ اسپتال میں جگہ کم پڑنے کے بعد کرونا کے مریضوں کو مردوں کے ساتھ ایک ہی وارڈ میں رکھنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

بھارتی شہری کی جانب سے بنائی جانے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مردہ خانے میں کرونا وائرس کے مریض سو رہے ہیں۔

- Advertisement -

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وارڈ کے اندر کالی تھیلیوں میں لاشیں لپٹی ہوئی ہیں اور ان کے قریب ہی کرونا وائرس کے مریض بھی موجود ہیں۔

بھارتی رکن اسمبلی نتیش رانے نے ٹویٹر پر ویڈیو پیغام میں اسپتال انتظامیہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اسپتال میں مریض لاشوں کے پاس سو رہے ہیں یہ انتہا ہے، یہ کیسی انتظامیہ ہے۔

نتیش رانے کا کہنا تھا کہ اسپتال کے مریض بنیادی طور پر ممبئی کی کچی آبادی دھاروی سے آتے ہیں جو ملک کی سب سے بڑی کچی آبادی ہے، دھاروی میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد بہت زیادہ ہے، گزشتہ روز بھی دھاروی میں 50 سے زائد کرونا کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔

اسپتال کے ڈاکٹر پرمود اننگال نے ویڈیو کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ لواحقین اپنے پیاروں کی لاشیں لینے سے گریزاں ہیں، انہوں نے بتایا کہ وارڈ سے لاشیں نکال دی گئی ہیں اور واقعے میں ملوث افراد کے خلاف تفتیش جاری ہے۔

واضح رہے کہ بھارت میں کرونا وائرس کے کیسز کی تعداد 50 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے اور 1 ہزار 787 افراد وائرس سے ہلاک ہوچکے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں