جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

کراچی کے تاجر رہنماؤں کا کل سے کاروبار کھولنے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : شہر قائد کے تاجر رہنماؤں نے کل سے کاروبار کھولنے کا اعلان کردیا اور کہا کل پنجاب میں کاروبار کھل جاتا ہے تو ہم بھی  مارکیٹس کھولیں گے ، وزیراعظم کے اعلان پر فی الفور عملدرآمد کرنا چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق آل پاکستان تاجر اتحادعتیق میر نے کہا ہے کہ اگرکل پنجاب کھل جاتا ہے تو کراچی کےتاجربھی مارکیٹس کھولیں گے جبکہ صدرانجمن تاجران اجمل بلوچ کا کہنا ہے کہ ویں ترمیم کی وجہ سے کراچی پر کڑا وقت ہے ، وزیراعظم نے اعلان کردیا ہے تو فی الفور عملدرآمد کرنا چاہیے۔

گذشتہ روز کراچی کےتاجروں نے حکومت کی جانب سے مرحلہ وارلاک ڈاؤن کھولنےکےاعلان کاخیرمقدم کیا تھا، صدر آل سٹی تاجر اتحاد شرجیل گوپلانی کا کہنا تھا کہ 9 مئی سے دکانیں اور مارکیٹیں کھول دیں گے، تمام مارکیٹیں سحری سے شام 5 بجے تک کھلی رہیں گی۔

جمیل پراچہ نے کہا تھا کہ حکومت کی جاری کردہ ایس او پیز پر عمل درآمد کیا جائے گا، سندھ انتظامیہ تعاون کرے، کاروبارکھولنے میں رکاوٹ نہ ڈالے، وزیر اعظم کا فیصلہ معیشت کے لیے مثبت ثابت ہو گا۔

صدرسٹی تاجراتحاد حماد پونا والا کا کہنا تھا کہ وفاق کی طرح سندھ بھی اسمارٹ لاک ڈاؤن کی طرف جائے، ایس اوپیز جاری کرکے مارکیٹوں کو کھولنے کے اقدامات کو یقینی بنائیں، سندھ حکومت کے مشکور ہیں انہوں نے ہماری آواز وفاق تک پہنچائی۔

تاجررہنماجاویدبلوانی نے کہا تھا کہ لاک ڈاؤن کھولنا صحیح فیصلہ ہے، لاکھوں افراد بے روزگاری سے بچیں گے، جنرل اورٹیکسٹائل الائیڈ انڈسٹری کو بھی مکمل طور پرکھولا جائے، لاک ڈاؤن سےہونےوالی نقصان کی تلافی کیلئے حکومت مدد کرے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں