اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

ایم کیو ایم وفد کی وزیر اعلیٰ سندھ سے ملاقات، تاجروں کے تحفظات دور کرنے کا مطالبہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : ایم کیو ایم پاکستان کے وفد وزیر اعلیٰ سندھ سے ملاقات کے دوران چھوٹے تاجروں کی مشکلات اور متبادل حل پر تجاویز پیش کیں، ایم کیو ایم رہنماؤں نے کہا کہ ایس او پی کے تحت تاجروں کو کاروبار کی اجازت دی جائے۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ قومی موؤمنٹ پاکستان نے وفد کی وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے ملاقات نے کی، ملاقات کے دوران صوبائی کابینہ کے مرتضیٰ وہاب، امتیاز شیخ، سعید غنی اور ناصر شاہ شامل تھے، جبکہ ایم کیو ایم کی جانب سے وفد میں کنور نوید جمیل، میئر کراچی وسیم اختر اور خواجہ اظہار موجود تھے۔

ایم کیو ایم وفد نے چھوٹے تاجروں کی مشکلات اور متبادل حل پر تجاویز پیش کیں جبکہ کے ایم سی اسپتالوں کے مسائل کے حل کےلیے میئر کراچی وسیم اختر نے مطالبات سامنے رکھ دئیے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم اور وزیر اعلیٰ کے درمیان مرحلہ وار تجارتی سرگرمیاں بڑھانے پر اتفاق ہوا جبکہ سندھ حکومت کی جانب سے تاجروں سے ملاقات کرکے تحفظات کو دور کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی گئی۔

اس موقع پر میئر کراچی وسیم اختر نے کہا کہ کرونا سے لڑنے کیلئے سندھ حکومت کے ایم سی کے اسپتالوں کو سہولت دے، کے ایم سی اسپتال بھرپور طریقے سے ہر قسم کا تعاون کرنے کے لیے تیار ہیں۔

وسیم اختر کا کہنا تھا کہ کے ایم سی اسپتالوں میں آئسولیشن وارڈز دستیاب ہیں، سندھ حکومت وینٹی لیٹر اور ٹیسٹنگ کٹس فراہم کرے، کٹس ملنے سے ٹیسٹ استعداد میں اضافہ ہوگا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں