اشتہار

موٹر سائیکل حادثے میں زخمی ہونے والے کے ساتھ ایمبولینس میں ایک اور خوفناک حادثہ

اشتہار

حیرت انگیز

بنکاک : تھائی لینڈ کی مصروف سڑک پر ایمبولینس کے پچھلے دروازے سے اچانک حادثے کا شکار شخص اسٹریچر سمیت باہر گرگیا، حادثے کی ویڈیو نے دیکھنے والوں کے دل دہلا دئیے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کی مطابق دنگ کردینے والا واقعہ تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک کی ایک مصروف شاہراہ پر پیش آیا جہاں ٹریفک ایمبولینس کی وجہ سے پہلے ہی سست روی سے چل رہا تھا کہ اچانک ایمبولینس میں مریض اسٹریچر باہر نکل گیا۔

متاثرہ شخص کو موٹر سائیکل حادثے میں زخمی ہونے کے بعد ایمبولینس کے ذریعے اسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ اچانک یہ خوفناک حادثہ پیش آگیا۔

- Advertisement -

ایمبولینس کے ڈرائیور کو فوری طور پر یہ احساس ہوگیا کہ مریض پچھلے دروازے سے باہر گرگیا ہے، جسے ریسکیو کرنے کےلیے ڈرائیور نے گاڑی روکی اور جلدی سے مریض کو اٹھانے کےلیے سڑک پر دوڑا اور سڑک پر موجود دیگر لوگوں کی مدد سے مریض کو واپس ایمبولینس میں ڈال کر جلدی سے اسپتال کی طرف روانہ ہوگیا۔

اسپتال پہنچتے ہی ڈاکٹروں نے مریض کی جانچ پڑتال کرنے کے بعد طبی امداد فراہم کی، میڈیا ذرائع کہنا ہے کہ مریض کی خوش قسمتی تھی کہ اسے دوسرے حادثے میں کوئی چوٹ نہیں آئی۔

ایمبولینس سروس انتظامیہ کے ترجمان نے افسوس ناک واقعے پر معافی مانگتے ہوئے کہا کہ ریسکیو ٹیم کو تنبیہ کردی گئی ہے۔

واضح رہے کہ تھائی لینڈ کا شعبہ صحت رضاکاروں کے گروپ پر انحصار کرتا ہے جو نجی اسپتالوں سے رابطے ہوتے ہیں تاکہ ایمرجنسی صورتحال میں فوری کارروائی عمل میں لاسکیں ریسکیو سروس کے بوجھ کو کم کرسکیں۔

ایمبولینس سروس کے ترجمان کا کہنا تھا کہ لاپرواہ پیرا میڈیکل اسٹاف نے ایمبولینس چلانے سے قبل چیزوں کو اچھی چیک نہیں کیا تھا جس کے باعث یہ حادثہ پیش آیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں