اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

پیر کو لاک ڈاؤن ختم نہیں ہورہا، کچھ مزید سختیاں ہوں گی، وزیر اعلیٰ سندھ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ پیر کو لاک ڈاؤن ختم نہیں ہورہا، کچھ مزید سختیاں ہوں گی۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم پیر سے لاک ڈاؤن کے دوسرے فیز میں داخل ہوں گے، لاک ڈاؤن کے دوسرے فیز میں کچھ مزید سختیاں ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ اسپتالوں میں مزید سختیاں کی جائیں گی، ایس او پیز کے تحت کچھ دکانیں، مارکیٹیں کھولنے کی اجازت ہوگی، ہمارا لاک ڈاؤن کرونا وائرس کے ڈیٹا پر محیط ہوگا۔

- Advertisement -

مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ کا شعبہ ہیلتھ اپنی گنجائش کے 20 فیصد پر چل رہا ہے، وفاق صوبوں کی ٹیسٹنگ گنجائش، شعبہ ہیلتھ کی بہتری میں مدد کرے۔

وزیراعلیٰ نے وفاق سے دکانداروں کو نرم شرائط پر قرضے فراہم کرنے کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ قرضوں سے دکاندار ملازمین کو تنخواہ دیں گے، اپنے اخراجات چلائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ وفاق بی آئی سی پی کی طرح کم آمدنی گروپ، ڈیلی ویجز کی مالی معاونت کرے، وفاقی حکومت فوڈ سیکیورٹی کے لیے اقدامات کرے، ٹڈی دل کے خاتمے کے لیے فوری اسپرے شروع کیا جائے۔

وزیر اعلیٰ اپنی چالاکیوں سے باز نہیں آرہے، فردوس شمیم نقوی کا ردعمل

اپوزیشن لیڈر فردوس شمیم نقوی نے وزیراعلیٰ سندھ کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ مراد علی شاہ اپنی چالاکیوں سے باز نہیں آرہے، انہوں نے وہ نہیں کیا جو وزیراعظم نے کہا تھا۔

فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ وزیراعظم نے کنسٹرکشن انڈسٹری کھولی، وزیراعلیٰ نے نہیں کھولی، عمران خان نے کہا بازار کھول دئیے جائیں، وزیراعلیٰ نے انکار کیا، مراد علی شاہ کراچی کی معیشت کو تباہ کرنے پر تلے ہوئے ہیں۔

اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ وزیراعلیٰ نے اسمارٹ لاک ڈاؤن کے طریقہ کار پر عمل نہیں کیا، ہم دوبارہ کہتے ہیں وہ اپنے فیصلوں پر نظرثانی کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں