لاہور : کورونا وائرس کے شدید متاثر مریضوں کے علاج کے لیے گائیڈ لائنز جاری کردی گئی ، گائیڈ لائنز ہائیڈروکسی کلوروکوئن ، کلوروکوئین دینے سے روکنے کیلئے جاری کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے شدید متاثر مریضوں کے علاج کے لیے گائیڈ لائنز جاری کردی گئی ، ہدایات اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے جاری کیں۔
مراسلہ ہائیڈروکسی کلوروکوئن ، کلوروکوئین دینے سے روکنے کیلئے جاری کیا گیا اور آکسیجن، اینٹیکوگولیشن، ٹوکسیلیزوماب ٹرائیل ڈرگ سےمتعلق ہدایت جاری کی گئی۔
مراسلے میں کہا گیا متاثرہ افراد کو اسٹیرائیڈز، اینٹی بائیوٹکس مخصوص مقدارمیں ہی دی جاسکے گی، دستیاب اینٹی وائرس کا کورونا سے بچاؤ میں کوئی خاص کردار نہیں۔
یاد رہے کورونا ایکسپرٹ ایڈوائزری گروپ کوروناکےمریضوں پر ملیریا سے بچاؤ کی دوا کوروکوئین کا استعمال فوری بند کرنے کا فیصلہ کیا تھا ، ایڈوائزری گروپ ممبر کا کہنا تھا کہ ہائیڈروکسی کلوروکوئین کےاستعمال سےڈیتھ ریٹ بڑھ رہاہے، صحت مند مریضوں کا کلوروکوئین کااستعمال کرنا زندگیوں کو خطرہ میں ڈالنا ہے۔
پروفیسرثاقب نے کہا تھا کہ کلوروکوئین ،ہائیڈروکسی کلوروکوئین سے دل کی دھڑکن بے ترتیب ہورہی ہے، پہلی اسٹڈی میں کلوروکوئین کےاستعمال کے فائدہ مند اثرات تھے۔