منگل, نومبر 26, 2024
اشتہار

ٹھٹھہ، 3 خواتین اور 2 بچے دریائے سندھ میں ڈوب کر جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

ٹھٹھہ: سندھ کے شہر ٹھٹھہ کے نواحی علاقے کی رہائشی 3 خواتین اور 2 بچے دریائے سندھ میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق سندھ کے شہر ٹھٹھہ میں گھوڑا باری کے ساحلی گاؤں حاجی اسماعیل جت کے رہائشی تین خواتین سمیت 2 بچے دریائے سندھ میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق ایک بچہ دریائے سندھ کے کنارے نہاتے ہوئے ڈوبنے لگا تو اسے بچانے کے لیے تین خواتین اور ایک بچے نے دریا میں چھلانگ لگادی تاہم تینوں خواتین اور دو بچے دریا میں ڈوب گئے۔

- Advertisement -

مقامی لوگوں نے موقع پر پہنچ کر تین خواتین اور ایک بچے کی لاش نکال لی جبکہ ایک بچے کی لاش تاحال برآمد نہیں ہوسکی ہے جس کی غوطہ خوروں کی جانب سے تلاش جاری ہے۔

مزید پڑھیں: بولان: دو سگے بھائی ندی میں ڈوب کر جاں بحق

پولیس کے مطابق جاں بحق خواتین اور بچے کی لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ رواں سال فروری میں بلوچستان کے ضلع بولان میں ندی میں نہاتے ہوئے دو سگے بھائی ڈوب کر جاں بحق ہوگئے تھے، ڈوبنے والے افراد کا تعلق کوئٹہ سے تھا۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال مئی میں دریائے سندھ میں کشتی الٹنے سے 14 افراد ڈوب گئے تھے، 6 افراد کی لاشیں نکال لی گئی تھی، ڈوبنے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں